ہوپ پنجاب کے انتخابات میں ڈرامائی موڑ، ہم خیال گروپ، یونائیٹڈ گروپ میں ضم 

  ہوپ پنجاب کے انتخابات میں ڈرامائی موڑ، ہم خیال گروپ، یونائیٹڈ گروپ میں ضم 

  

 لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پنجاب کے 19ستمبر کو ہونے والے انتخابات کا ڈرامائی موڑ،ہم خیال گروپ،یونائیٹڈ گروپ میں ضم،فاؤنڈر گروپ کے اہم ترین ارکان فیصل لیاقت،خواجہ سہیل مرکزی چیئرمین ہوپ شاہد رفیق کے درینہ ساتھیوں کی طرف سے یونائیٹڈ گروپ کی حمایت کا اعلان،سابق ڈائریکٹر حج، حج و عمرہ اور ٹریول ٹریڈ کی معتبر ترین شخصیت سعید احمد ملک بھی ساتھیوں کے ساتھ یونائیٹڈ گروپ کا حصہ بن گئے،انوار مدینہ ٹریول کے راؤ انوار احمد خان،کاروان البقراء کے علی مرتضیٰ ملک،حافظ ٹریول کے حافظ زبیر ملک بھی یونائیٹڈ گروپ میں شامل،گزشتہ روز ملک بھر میں 19ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات وصول کرنے کا پہلا دن تھا،ہوپ پنجاب کی سیاست میں انقلاب کا دن تھا،گزشتہ10سال سے برسر اقتدار رہنے والے خدمت اور فاؤنڈر گروپ سے بغاوت کر کے سامنے آنے والے یونائیٹڈ گروپ میں سینئر ترین حج آرگنائزر اور ہوپ پنجاب کی سیاست میں گزشتہ انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،سب سے پہلے ہم خیال گروپ کے سربراہ خالد محمود بھٹی نے اپنی پارٹی یونائیٹد گروپ میں ضم کرنے کا اعلان کیا اس کے بعد فاؤنڈر گروپ کے روح رواں چیئرمین شاہد رفیق کے دست بازو فیصل لیاقت اور خواجہ سہیل نے سابق ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک کے ساتھ یونائیٹڈ گروپ کی حمایت کا اعلان کیا،رات گئے تک مختلف شخصیات چیئرمین یونائیٹڈ گروپ چودھری عادل،اویس جمیل،عبد الخالق،طالب حسین سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کرتے رہے۔ 

یونائیٹڈ گروپ

مزید :

صفحہ آخر -