مختلف محکموں کے 113افسران کی گریڈ 19میں ترقی 

 مختلف محکموں کے 113افسران کی گریڈ 19میں ترقی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے مختلف محکموں کے 113افسران کو گریڈ 19میں ترقی دے دی۔منگل کو چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ 2 کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت،  اطلاعات، ورکس سروسز، جیل خانہ جات، یونیورسٹی بورڈ سمیت مختلف محکموں کے 113 افسران کو ترقی دی گئی۔جیل خانہ جات کے 2 افسران کو سینیئر سپرنٹنڈنٹ محمداسلم ملک اور محمدحسن کوگریڈ 19میں تقری دی گئی۔محکمہ قانون کے1آفیسرمحمدیونس کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔محکمہ اطلاعات کے7افسران محمدشبیہ صدیقی،محمدعلی ریاض،حزب اللہ میمن،امتیازجویو،محمدظفرخان،جہانگیرابڑواورذوالفقارشیخ کوبطور ڈائریکٹر اطلاعات گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔محکمہ صحت کے 9 ڈاکٹروں کو سینیئر کارڈیوکاجسٹ، 7 ڈاکٹروں کو گائینوکالاجسٹ، 11 ڈاکٹروں کو اوپتھومولوجسٹ گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔اجلاس میں ڈاؤیونیورسٹی بورڈ کے خلیل الرحمن اور ذوالفقار جتوئی کو ایڈیشنل ڈائریکٹرگریڈ19میں ترقی دی گئی۔اجلاس میں 14 ڈاکٹروں کو سینیئر وومین میڈیکل آفیسر کو گریڈ 19 جب کے 22 ڈاکٹروں کو سینیئر ڈینٹل سرجن گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔محکمہ آبپاشی کے 9 افسران کو سپرینٹنڈنگ انجینئر سول گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔اجلاس میں محکمہ پلاننگ کے 4 افسران جو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔اجلاس میں محکمہ ورکس کے 21 افسران کو سپرینٹنڈنگ انجینئر سول گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔سلیکشن بورڈ 2 کے اجلاس میں محکمہ اوقاف کے 1، محکمہ لیبر کے 1 جب کے محکمہ پاپولیشن کے 2 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی.

مزید :

صفحہ آخر -