مومن آباد تھانے پردستی  بم حملے کا مقدمہ درج

  مومن آباد تھانے پردستی  بم حملے کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے ضلع غربی کے مومن آباد تھانے پرگزشتہ شام دستی بم حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مومن آباد تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر خالق انصاری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر نمبر 131/2020 میں ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے علاوہ دیگر دفعات بھی عائد کی گئی ہے۔ مدعی مقدمہ ایس ایچ او خالق انصاری کے مطابق پیر کی شام ساڑھے سات بجے وہ تھانے میں موجود تھے اور کار سرکار میں مصروف تھے کے اچانک زور دار دھماکے کی آواز آئی۔ خالق انصاری کے مطابق وہ بھاگے اور باہر نکل کر دیکھا کہ تھانے کے گیٹ پر دھواں پھیلا ہوا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -