جامعہ بنوریہ میں مدارس  طلبہ کیلئے جدید کورس کا آغاز

  جامعہ بنوریہ میں مدارس  طلبہ کیلئے جدید کورس کا آغاز

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ میں مدارس طلبہ کیلئے جدید اور منفرد کورس میں نئے داخلوں کاسلسلہ15ستمبر تک جاری رہے گا۔ مختلف زبانوں میں ڈپلومہ،حالات حاضرہ اور منیجمینٹ سے متعلق کورسز کرائے جائیں گے،نئے کورس کا مقصد مدارس طلبہ کو وقت کی ضرورتوں کے مطابق تیار اور مناسب تربیت کرناہے۔جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری اعلامیے کے مطابق عالم کورس کے پہلے درجے اولیٰ اور تمہیدی میں 20سال سے کم عمر طلبہ کیلئے ڈیزائن کیاگیا ہے،جس کا مقصد عالم دین کی ڈگری کے ساتھ طلبہ کو عربی،انگلش میں استعداد کے ساتھ ساتھ چینی، ترکی اور فرانسی زبان میں سے کسی ایک میں ڈپلومہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مارکیٹ کی طلب کے مطابق کورسز کرائیں جائیں گے،جبکہ وفاقی اردو  یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری، ٹاپ 50طلبہ کو عمدہ تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر اسکالرشب دی جارہی ہے،یہ کورس گورنس، حالات حاضرہ اور منیجمنٹ سے متلعق کورسز، کیرئر کونسلنگ اور رجحان کی بنیاد پر متعدد کورسسز جیسی خصوصیات کا حامل ہے،خواہشمند طلبہ آن لائن داخلے کیلئے جامعہ کی آفیشل ویب سائٹ یا پھر از خود جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مرکزی دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -