پیپلز پارٹی کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ 

  پیپلز پارٹی کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ وفاقی حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عوام پر 10 سے 12 ارب کا بوجھ ڈال رہی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ عوام تباہی سرکار کو بجلی کے بلوں میں اضافی رقم دینے کے لئے تیار نہیں، مہنگائی سرکار مہنگی بجلی پیدا کر کے عوام سے پیسا وصول کر رہی۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرح حکومت کے الیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے پر جرمانہ عائد کرتی ہے، دوسری طرف خود بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر رہی شیری رحمن نے کہاکہ پانی کی موجودگی میں فرنس آئل سے کیوں بجلی پیدا کی جا رہی؟ اس حکومت میں معیشت گر رہی جبکہ مہنگائی بڑھ رہی۔ شیری رحمان نے کہاکہ قوم مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتی، حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو نا دے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

شیری رحمن 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -