کراچی:سرجانی کریمی چورنگی پر بارش متاثرین کا مظاہرہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں یوسف گوٹھ،بسم اللہ ٹاؤن اور4Bکے مکینوں کا کریمی چورنگی پر مظاہرہ۔امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرجانی میں بارش کے متاثرین سنگین مسائل کا شکار ہیں،بارش کا پانی سٹرکوں،گلیوں اور گھروں میں جمع ہے، تعفن پھیل رہا ہے،مکیاں ورحشرات الارض کا راج ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہری بدترین حالات سے گزررہے ہیں،نے حکومتی اداروں کو48گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ سرجانی اور ملحقہ علاقوں سے بارشوں کا جمع نکالا جائے،نہیں تو کراچی ایڈمنسٹر یٹر کے دفتر کے سامنے دھرنادیں گے،اس موقع پر الخدمت ضلع شمالی کے صدر رضوان شاہ،مشتاق احمد ناظم علاقہ نے بھی خطاب کیا،مظاہرے میں مرد،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی