گیس لیکج دھماکہ ہر یانہ میں غیر قانونی کنکشن لینے کا شاخسانہ 

گیس لیکج دھماکہ ہر یانہ میں غیر قانونی کنکشن لینے کا شاخسانہ 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ترجمان SNGPL خیبرپختونخوانے کہاہے کہ گزشتہ روزپشاورکے نواحی علاقہ ہریانہ پایان،نزد پرائمری سکول داؤدزئی میں گھرکے اندرگیس لیکیج دھماکہ غیرقانونی ڈائریکٹ کنکشن لینے اورسوئی گیس کاوال کھلارہنے کے باعث رونماہوا۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ مکان کے مالک نے زیرزمین غیرقانونی طورپرڈائریکٹ کنکشن لیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹ سوئی گیس کنکشن لیناایک غیرقانون عمل اورجرم ہے جس سے عوام الناس کوباخبرکرنے کیلئے محکمہ سوئی گیس اپنے صارفین کومختلف ذرائع سے آگاہ کرتی رہتی ہے،عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ سوئی گیس آلات استعمال کے بعدبند کرلیاکریں تاکہ ایسے سانحات رونمانہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ ایسے غیرقانونی کنکشن سے صرف قومی خزانے اوردیگرقانونی صارفین کونقصان نہیں پہنچتابلکہ گھرکامالک اپنے گھراوراہل وعیال کی زندگی کوبھی خطرے میں ڈال لیتاہے۔یادرہے کہ گزشتہ روزچارسدہ روڈبڈھنی پل ٹوشاعلم پل لائن پٹرولنگ نے اطلاع دی کہ گاؤں ہریانہ پایان،نزدپرائمری سکول داؤدزئی میں ایک گھرکے اندرسوئی گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں گھرکامالک اوراس کے پانچ بچے جھلس گئے۔جس کی فوری تحقیقات کیلئے جنرل منیجرSNGPLپشاورتاج علی خان نے ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مکمل مشاہدہ کے بعدرپورٹ پیش کی کہ واقعہ سوئی گیس کنکشن کے ڈائریکٹ کنکشن لینے اوروال بندنہ کرنے کے باعث رونما ہوا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -