اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج پر پھر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج پر پھر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان پر منگل کوبھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔سماعت سے قبل آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، احتساب عدالت منگل کوبھی ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ کر سکی۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد شمشاد خاتون اور ذوالفقار علی بیمار ہیں، جو عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ سماعت پر یہ دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوں گے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ پر تاریخ لے رہے ہیں، انہیں مختصر تاریخ دیں تاکہ جلد ہی فردِ جرم عائد ہو سکے۔احتساب عدالت کراچی نے ریفرنس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -