شہباز شریف کی کراچی آمد  خوش آئند ہے، اعظم لوہانی

   شہباز شریف کی کراچی آمد  خوش آئند ہے، اعظم لوہانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر اعظم لوہانی نے کہا ہے کہ شہریوں کی پریشانی کے ازالے کے لیئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی کراچی آمد خوش آئند ہے۔غیر جمہوری اقدامات اور برسراقتدار سیاسی قوتوں کی آپس کی چپقلش اور پوائنٹ اسکورنگ نے کراچی کو معاشی و سماجی بدحالی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔کراچی کی عوام سیاسی و سماجی استحکام چاہتی ہے تو اسے دلفریب نعرے  و حقوق دلانے والیں سیاسی پارٹیوں کو  خیرباد کہ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی مسلم لیگ(ن)کے جھنڈے تلے اکٹھا ہونا ہوگا۔کیونکہ مسلم لیگ(ن)ہی حقیقی معنوں میں ان کی اصل پارٹی ہے اور وہی اس کے حقیقی وارث ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -