ہیلتھ کیئر کمیشن کا کریک ڈاؤن، عطائیوں کے 51کلینکس سیل، 55کروڑ جرمانہ 

ہیلتھ کیئر کمیشن کا کریک ڈاؤن، عطائیوں کے 51کلینکس سیل، 55کروڑ جرمانہ 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 51عطائیوں کے اڈے سر بمہر کر دیے۔ اعدادوشمار کے مطابق کی گئی کارروائی میں کمیشن کی ٹیموں نے پانچ شہروں میں گزشتہ دو روز کے دوران317علاجگاہوں پر چھاپے مارے جبکہ ان میں سے126عطائیوں کی دکانوں پر کاروبارتبدیل پائے گئے۔ سب سے زیادہ14عطائیوں کے کاروبار خانیوال میں بند کئے گئے۔راولپنڈی 12، فیصل آباد 9جبکہ لاہور اور گوجرانوالہ میں ہر ایک میں آٹھ عطائیوں کے اڈے سر بمہر کئے گئے۔لاہور میں بند کئے اڈوں میں نو ر کلینک،ڈینٹل ایکسپرٹس کلینک،عبیرہ کلینک اینڈ لیب،ندیم ڈینٹل کلینک، امین کلینک،الفتح کلینک،ابصار میڈیکل سنٹر اور شفاخانہ جراحی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ابتک کمیشن نے 76ہزار سے زائدعلاج گاہوں پر چھاپے مارے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -