بھارتی حکومت نے کشمیر میں غیر انسانی سلو ک کیا،بیلم حسنین

  بھارتی حکومت نے کشمیر میں غیر انسانی سلو ک کیا،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے غیرانسانی غیر اخلاقی سلوک کیا اور عزاداروں پر فائرنگ کرکے ثابت کر دیا کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کا سیکولر چہرہ سب کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے عزاداروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -