بجلی، گیس چوروں کیخلاف کارروائی، 35گھروں جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا 

  بجلی، گیس چوروں کیخلاف کارروائی، 35گھروں جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا 

  

لاہور (خبر نگار)سوئی ناردرن گیس کمپنی اور لیسکو کی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران بڑے پیمانے پر چوری ہونے والی گیس اور بجلی پکڑ لی اور مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروانے کے لیے درخواستیں جمع کر وادیں۔ جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن طیب فیصل کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی سپیشل ٹیم نے چیف انجینئر ریاست علی باجوہ کی نگرانی میں شاہ پور کانجراں میں چھاپہ مار کر 20گھروں کا، کاہنہ میں چھاپہ مار کر 15گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا اسی طرح خدا بخش کالونی کینٹ میں ملک شاپ اور برگر وشوارما پوائنٹ پر بڑے پیمانے پر چوری ہونے والی گیس پکڑ لی اور گیس چوروں کیخلاف تھانہ کاہنہ اور تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمات در ج کروانے کے لیے درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔ اسی طرح چیف ایگزیکٹولیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر ایس ای ناردرن سرکل عامر یاسین کی نگرانی میں سپیشل ٹیموں نے 33صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ڈپٹی کمرشل منیجر رائے مسعود احمد کھرل کے مطابق 1184صارفین کے بجلی کے میٹر چیک کیے گئے جس میں 33صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ڈی سی ایم رائے معسود احمد کے مطابق بجلی چوری میں ملوث صارفین کو 94ہزار 700یونٹس چارج کئے گئے،لیسکوکے ایس ای مہر اللہ یار خان کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے علی رضا آباد، جیا بگا، رائیونڈاور مانگا منڈی، سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کل198کنکشنز چیک کئے جہاں دوران چیکنگ 48کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -