(ن) لیگ،پیپلز پارٹی کے تاجروں نے چینی مہنگی کی،شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اوگرا کوپٹرولیم کی قیمت میں اضافہ سے روک دیا ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے تاجروں نے مل کر چینی کی قیمت میں اضافہ کیا اور آٹا مارکیٹ سے غائب کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے وزراء اور بیوروکریٹ کا بھی تعاون چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کاروباری برادری کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پٹرولیم کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر جلد عمل ہو گا۔