اینٹی کرپشن نے سمن آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا

اینٹی کرپشن نے سمن آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   لاہور(اپنے نمائندے سے)سمن آباد ٹاؤن کی حدود میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ زور شور سے جاری،شکایات بڑھ جانے پر محکمہ اینٹی کرپشن  حرکت میں آگیا، سمن آباد مین چوک میں واقع سرعام غیر قانونی دوکانوں کی تعمیر ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے کے افسران کا منہ چڑھانے لگی سمن آباد ٹاؤن کی خاتون ٹی ایم او نے غیر قانونی تعمیر سے لاعلمی کا اظہار کردیا، روزنامہ پاکستان نے غیر قانونی تعمیر ات کی تصاویر کی فوٹیج حاصل کرلی شہریوں کی کثیر تعداد کی درخواست پر کمشنر لاہور اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے نوٹس لیتے ہوئے ٹاون انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا