کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ادویات کے 13کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

 کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ادویات کے 13کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے 225 ویں اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمد سہیل نے کی- میٹنگ میں ادویات کے کل 60کیسز پر کارروائی کی گئی۔کل کارروائی شدہ کیسز میں سے 13 کیس ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

گیا01کیس میں انسپکشن کی سفارش کی گئی۔ کل غورکردہ کیسز میں ریگولرنوعیت کے 45،نگرانی  کے 06اورنظرثانی کے 09کیس شامل تھے۔ اجلاس میں چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب اظہرجمال سلیمی، سیکرٹری PQCB جمیل انور، پروفیسر ڈاکٹر محبوب ربانی، پر و فیسر ڈاکٹر ساجدبشیر، پروفیسر ڈاکٹر ذجاجہ ظہیر، پر و فیسرڈاکٹرمحموداحمد،پروفیسر ڈاکٹرمحمد جمشید، پر و فیسر ڈ ا کٹر شہناز اختر اورپروفیسر ڈاکٹر منیزہ قیوم شامل تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -