چودھری افتخار رسول ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئرایپکا کے صدر نامزد
لاہور(پ ر)چودھری افتخار رسول ڈائریکٹوریٹ جنرل محکمہ پاپولیشن ویلفیئر میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے نئے صدر ہونگے۔ رانا محمد فیاض چیئرمین، ناصر محمود وائس چیئرمین جبکہ جمشید علی سلہری کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔ نئے عہدیداروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن مرکزی صدر ایپکا حاجی ارشاد چودھری نے گزشتہ روز جاری کیا۔ یونٹ کے دیگر عہدیداروں میں اعجاز مسعود، شاہد محمود، عبد الحمید، محمد علی، اعجاز احمد، محمد اکرم اور مظفر بھٹی نمایاں ہیں