قائد اعظم اور گارڈن ٹاؤن میں 42عمارتیں سیل،2مسمار

قائد اعظم اور گارڈن ٹاؤن میں 42عمارتیں سیل،2مسمار

  

  لاہور (جنرل رپورٹر)  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون تھری کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کے ہمراہ قائد اعظم اور گارڈن ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے 7 تعمیرات مسمار2سر بمہر کر دیں۔ قائداعظم ٹاؤن میں پلاٹ نمبر18بی ون پر قائم غیر قانونی کمرشل عمارت مسمار کردی۔پلاٹ نمبر12بی ون میں پارکنگ کی جگہ پر تعمیر کرنے پر عمارت کو سربمہر کر دیا۔ پلاٹ نمبر452بی ون میں غیر قانونی شٹر ہٹا دیئے۔پلاٹ نمبر522تھری سی ون میں لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہ پر بنائے گئے غیر قانونی باتھ رومز مسمار کر دیئے۔ٹاؤن پلاننگ ونگ زون4کے عملے نے جوہر ٹاؤن میں سالانہ اور مستقل کمرشلائزیشن فیس ادانہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کر کے 40 عمارتیں سر بمہر کر دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -