صحابہ کرامؓ سے عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،فضل الرحیم اشرفی

  صحابہ کرامؓ سے عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،فضل الرحیم اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،نائب مہتمم مولانا حافظ احمد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری،مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن،مولانا حافظ مجیب الرحمن اور مولانا فہیم الحسن تھانوی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی اور توہین کے واقعات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا صحابہ کرامؓ اور اہل بیت عظام ؓسے عقیدت و محبت اور احترام ہمارے عقیدہ اور ایمان کا حصہ ہے اور ان کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی ناقابلِ برداشت ہے ان توہین آمیز واقعات سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے کی وجہ سے شدید اضطراب پایا جارہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام مسالک کے متفقہ”پیغام پاکستان“ ضابطہ اخلاق پر فوری یقینی عملدرآمد کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کٹہرے میں لائے۔


 ہوئے عبرت ناک سزا دے انہوں نے کہا کہ قیام امن، فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ علماء کے ساتھ ساتھ حکومت بھی اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے ایسے افسوس ناک واقعہ کی روک تھام کرے تاکہ ملک کو فرقہ واریت سے محفوظ رکھا جائے۔