انسداد ڈینگی اور پرائس چیکنگ مہم تیز کی جائے،دانش افضال

انسداد ڈینگی اور پرائس چیکنگ مہم تیز کی جائے،دانش افضال

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے انسداد ڈینگی مہم سروئلنس کو جاری رکھنے کے لئے افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ افسران انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کریں اور ڈینگی لاروا کو چیک کریں. انہوں نے کہا کہ افسران ڈینگی سے متعلقہ آگاہی دیں اور پمفلٹس کی تقسیم کو یقینی بنائیں.ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی توجہ دیں۔ دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول چیکنگ  یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -