حکومتی ٹولے میں بعض عناصر فرقہ واریت پھیلارہے ہیں،ہشام الٰہی ظہیر

حکومتی ٹولے میں بعض عناصر فرقہ واریت پھیلارہے ہیں،ہشام الٰہی ظہیر

  

لاہور(پ ر) حکومتی ٹولے میں موجود بعض عناصر جان بوجھ کر فرقہ واریت کو پھیلا رہے ہیں۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجما عین و انبیائے کرام کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے۔ گستاخ صحابہ کو بیرون ملک فرار کروا کر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو نہ صرف مجروح کیا گیا بلکہ حکومتی ٹولے نے جلتی پر تیل کا کام کیاہے ان خیالات کا اظہار قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر نے مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی سوسائٹی میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

لامہ ہشام الہٰی نے کہا دس سالوں میں حکومت اور اسکے وزراء اسلامی شعائر کا مذاق اُڑانے میں مصروف ہیں اور ملکی وزیر اعظم انکی زبانوں کا لگان دینے کی بجائے انکو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا حکومت کی دو سالہ کارکردگی نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ملک تباہی کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔ علامہ ہشام الہٰی نے کہا پاکستان اسلامی جمہوریہ ملک ہے جہاں کبھی نبی کریم ﷺ کی ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں، کبھی سیدنا عیسی ؑ کی توہین کا ارتکاب کرنے والی معلونہ آسیہ تو کبھی خلفائے راشدین کے خلاف گستاخوں کو حکومتی ایماء پر بیرون ملک فرار کروا دیا جاتا ہے۔ اسلام کی اشاعت میں سب سے زیادہ مال و دولت قربانیاں خلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق ؓ نے دی ہیں جن کے خلاف نام نہاد ذاکر زبان درازی کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سو اصحاب النبی پو رے عالم اسلام کیلئے روشن ستاروں کی طرح ہیں انہیں کھلے عام نعوذو باللہ من ذالک کافر کہنا نہ صرف توہین رسالت ﷺ ہے بلکہ توہین صحابہ ؓ بھی ہے لیکن افسوس ایسے گستاخ لوگوں کو حکومتی پشت پناہی حاصل ہے اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایسے گستاخوں کو گرفتار نہ کیا تو قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان جمعہ کو ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور ہم اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک گستاخ ذاکر اپنے انجام کو نہیں پہنچتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -