کرپٹ اپوزیشن حکومت گرانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،نوشین حامد

 کرپٹ اپوزیشن حکومت گرانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،نوشین حامد

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامدمعراج نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن حکومت گرانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے،کرپٹ اپوزیشن کا وطیرہ منفی سیاست ہے، پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے ملکر سازشی ٹولے کی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ناکام بنا دے گی، پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں ترقی اور حوشحالی کے لئے پُرعزم ہے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درباریوں کو جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں۔

، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لئے این آر او چاہتیں ہیں، وزیراعظم عمران خان کرپٹ مافیا کو این آر او نہیں دیں گے چاہے وہ جتنا مرضی جھوٹااور منفی پروپیگنڈا کر لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -