وزیر اعظم کی کاوشوں سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا،ام البنین

وزیر اعظم کی کاوشوں سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا،ام البنین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی انتھک محنت اور کاوشوں سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے، پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ماضی کی حکومتوں کے لئے ہوئے قرضے پی ٹی آئی کی حکومت واپس کررہی ہے۔

، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کررہی ہے جو قابل مذمت ہے، انہوں نے کہاکہ منفی پروپیگنڈا کرنے والے شرپسند کرپٹ ٹولے کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری اور عوام کے بنیادی مسائل بھی حل کرے گی، تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -