قرآن مجید احترام آدمیت کا سبق دیتا ہے،عاصم سرور

قرآن مجید احترام آدمیت کا سبق دیتا ہے،عاصم سرور

  

  لاہور(پ ر)مسلمان حفاظت قرآن کے لئے اپنا کردارادا کریں ورنہ دنیا سے ان کا نام ونشان مٹ جائے گا۔ یورپ قرآن مجیدسے نفرت کرنے اسے جلانے کی بجائے قرآن مجیدکوپڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کرے۔قرآن مجیدمحبت کی کتاب ہے،یہ احترام آدمیت کاسبق دیتی ہے،قرآن مجید کو جلاناانسانیت،رواداری  اورعلم سے عاری ہونے کی دلیل ہے۔سویڈن اور ناروے میں قرآن مجید کی توہین کے حالیہ دو واقعات درحقیقت قرآن مجیدکی بڑھتی ہوئی مقبولیت اوریورپ کا اعتراف شکست ہے۔ ان خیالات کااظہار ہادیہ حلیمہ سنٹر اردوبازار کے صدر سرور عاصم نے کیا۔

 انہوں نے کہا یہ درست ہے کہ قرآن مجید کی حفاظت کاوعدہ اللہ نے کررکھا ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ مسلمان اس سلسلے میں کیاکرداراداکررہے ہیں۔ آج کے مسلمان اس ضمن میں مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -