واقعہ کربلا صبح قیامت تک مشعل نور ہے،مولانا عزیز الرحمن

واقعہ کربلا صبح قیامت تک مشعل نور ہے،مولانا عزیز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شاہدرہ کے زیراہتمام تذکرہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ کانفرنس جامع مسجد نورالہدیٰ شاہدرہ میں مجلس کے نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔کانفرنس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالشکورحقانی، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا جنید بخاری، مولانا شبیراحمدعثمانی، مولانا احمد مختار نے خطاب کیا اور نواسہ رسول، فرزند بتول، امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہداء کربلا رضوان اللہ علیہم اجمعین کے فضائل مناقب اور شہادتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ علماء نے کہا کہ امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے قرآن وسنت کی بالا دستی کیلئے کربلا کے مقام پر عظیم تاریخ رقم فرمائی۔

 واقعہ کربلا صبح قیامت تک مشعل نور اور صبر واستقامت کی عظیم مثال ہے۔ محبت امام حسین کا  تقاضا ہے کہ مسلمان اپنا کردار اچھا کریں۔

  


 اور تقوی وطہارت اختیار کریں۔ مقررین نے کہا کہ مملکت خدا داد پاکستان کے استحکام وسلامتی کیلئے ضروری ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں رحم? للعالمین? کا نظام مصطفی نافذ کیا جائے۔ تحفظ ناموس رسالت?، حرمت آل واصحاب اور تحفظ پاکستان کیلئے قوم متحد ہے۔مقررین نے اس بات پرزور دیا کہ ذکر حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ مشن حسین رضی اللہ عنہ کو بھی اپنانا چاہیے،امام حسین رضی اللہ عنہ نے انسانیت کوظلم اور باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں صحابہ کرام کی اہانت کا تسلسل اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے ادرے اس کا فی الفور نوٹس لیں،ہم صحابہ کرام کی گستاخیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں،اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سرعام صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،ایسی حرکتیں کرنے والے لوگ ملک کو انتشار اور فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں،حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خون سے دین اسلام کے پودے کی آبیاری کی،مزید ان کا کہناتھا کہ اہل بیت وصحابہ ایمان وہدایت کے روشن چراغ اور ان کی محبت ایمان کی ضامن ہے،اور کہا کہ موجودہ حکمران حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے کردارکو مشعل راہ بنا کر امت مسلمہ کی درست سمت میں رہنمائی کریں،مزید کہا کہ شہدائے کربلا کے صبر واستقامت دین اسلام کی بقاکا اصل وجودہے،شہدائے کربلا کے صبر واستقامت کی مثال لوگ رہتی دنیا تک دیتے رہیں گے۔