کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ستمبر میں شیڈول، دورہ انگلینڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا

کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ستمبر میں شیڈول، دورہ انگلینڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا ...

  

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے میں کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ستمبر میں شیڈول ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کی سربراہی میں ہوگا۔واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دو میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے جبکہ ایک میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی۔اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ کے نام رہا، تاہم سیریز کا ایک میچ باقی ہے جو یکم ستمبر کو شیڈول ہے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھی بلایا جائے گا۔ذرائع نے  بتایا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تاہم اس میں مینجمنٹ میں کسی قسم کی تبدیلی کا معاملہ زیر بحث نہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -