آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ اپنے نام کرلی

آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ اپنے نام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پیرس (این این آئی)آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے نیس سے سسٹرون تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا 198 کلو میٹر پر محیط تھا۔ آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کیا اور198 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 17 منٹ اور 42 سیکنڈز میں طے کرکے تیسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آئرلینڈ کے سائیکل سوار سام بینیٹ نے دوسری جبکہ یورپین چمپئن اٹلی کے جیاکومو نزولو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔