بیلجئن گراں پری: لیوئس ہمیلٹن نے پول پوزیشن کامیابی چیڈوِک بوزمین کے نام کردی
برسلز(نیٹ نیوز) فارمولا ون کے چیمپئن ڈرائیور لیوئس ہمیلٹن نے بیلجئن گراں پری میں پول پوزیشن کامیابی کو آنجہانی اداکار چیڈوِک بوزمین کے نام کر دی۔بیلجیئم کے ایف ون ٹریک پر برطانوی ڈرائیور لیوئس ہمیلٹن کی پھرتیاں، فراٹے بھرتی کاروں نے دلکش منظر پیش کیا۔ بیلجئن گراں پری کی پول پوزیشن ریس انہوں نے کمال مہارتیں دکھائیں اور رفتار میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔شاندار کامیابی کے بعد لیوئس ہمیلٹن نے آنجہانی اداکار چیڈوِک بوزمین کا بلیک پینتھر سٹائل بنایا۔ چار سال تک کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے بازی ہارنے والے اداکار کو خراج عقیدت دینا توجہ کا مرکز بن گیا۔