ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا رواں برس ٹینس نہ کھیلنے کا فیصلہ

   ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا رواں برس ٹینس نہ کھیلنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز) سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے رواں برس ٹینس نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 38 سالہ ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ اْن کے دائیں گھٹنے کی تکلیف دوبارہ شروع ہو گئی ہے، اْنہیں پہلے بھی اسی قسم کے مسئلے کا سامنا تھا۔ راجر فیڈرر نے کہا کہ دوبارہ تکلیف کے بعد کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتا۔اْنہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس اور شائقین کو بہت مس کروں گا۔یاد رہے کہ راجر فیڈرر اب اگلے برس ہی ٹینس کورٹس میں دکھائی دیں گے۔ واضح رہے کہ فیڈرر کے پاس گراس کورٹ پر سب سے  زیادہ ایونٹس جیتنے کا اعزاز ہے فیڈرر نے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میرے پرستار مجھے اس سال کھیلتے ہوئے نہیں دیکھ سکیں گے مگر میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ میں جلد ہی مکمل صحت یاب ہونے کے بعد کھیل میں واپس آؤں گا او ر ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا انہوں  نے کہا کہ اس وقت میری تمام تر توجہ اپنی صحت پر ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میں جلد از جلد ٹھیک ہوجاؤں۔