رضوان مستقبل میں قومی ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں: راشد لطیف 

رضوان مستقبل میں قومی ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں: راشد لطیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان میں قائدانہ صلاحیت ہے اور وہ مستقبل میں قومی ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ایک انٹرویومیں کہاکہ رضوان میں مستقبل کا کپتان بننے کی صلاحیت ہے، انہوں نے کہاکہ رضوان کا باؤلرز سے رابطہ بہت اچھا ہے اور یہ بہت کام کی چیز ہے کیونکہ وکٹ کیپر کا کام صرف بیٹنگ یا وکٹ کیپنگ کرنا نہیں بلکہ ٹیم کو چلانا بھی ہوتا ہے۔سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ جب شاداب خان کو چھکا لگا تو رضوان ان کے پاس گئے اور ان سے بات کی، اسی طرح وہ فیلڈنگ بھی سیٹ کر رہے تھے کیونکہ بابر اعظم اس وقت مڈ وکٹ پر تھے اور انہیں فیلڈ میں موجود خلا کا اندازہ نہیں ہو پا رہا تھا لیکن رضوان نے ان کی نشاندہی کی کیونکہ وہ وکٹ کے وسط میں کھڑے تھے۔راشد لطیف نے کہا کہ اگر ٹی20 میں 50 فیصد میچ میں ٹیم کو وکٹ کیپر چلا رہا ہے تو یہ اچھی چیز ہے اور اس میں قیادت کے جراثیم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رضوان نے جو اپنے نقوش چھوڑیں ہیں وہ بہت قابل تعریف ہیں۔
 اور بہت لمبے عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔راشد لطیف نے کہا کہ اگر شعیب ملک اور حفیظ کھیل سکتے ہیں تو سرفراز بھی کھیل سکتے ہیں، سرفراز کا قصہ تمام نہیں ہوا، یہاں کسی کا بھی قصہ تمام نہیں ہوتا، کئی کھلاڑی ڈراپ ہونے کے بعد کم بیک کرتے ہیں لہٰذا انہیں کم از کم ایک فارمیٹ میں ضرور آزمایا جانا چاہیے۔