تابندہ علی ”ٹی ٹائم ود تابندہ علی“ ہوسٹ کریں گی

 تابندہ علی ”ٹی ٹائم ود تابندہ علی“ ہوسٹ کریں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر) تابندہ علی نجی ویب ٹی کے لیئے ہوسٹ بن گئیں،تفصیلات کے مطابق تابندہ علی نے نجی ویب ٹی وی لاہور پلس کے لیئے اپنے نئے شو”ٹی ٹائم ود تابندہ علی“ کے لیئے چار اقساط کی ریکارڈنگ کروادی ہے جسے بہت جلد آن ائیر کردیا جائے گی۔ تابندہ علی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ یہ مکمل شوبز سے متعلق شوہوگا جس میں شوبز کی معروف شخصیات شریک ہوں گی اور وہ ان کے ساتھ ان کے فنی کیرئیر کے متعلق بات چیت کریں گی۔تابندہ علی کا کہنا تھا کہچار اقساط میں بھی شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

ہے ان اقساط کی ان دنوں ایڈیٹنگ کی جارہی ہے جلد انہیں آن ائیر کردیا جائیگا۔تابندہ علی نے مذید بتایاکہ ان کا بطور ہوسٹ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہاہے وہ سٹیج مصروفیات کے ساتھ ساتھ اس شوکو بھی جاری رکھیں گی اس شوکی ڈائریکشن ان کی اپنی ہے جبکہ پیشکش لاہور پلس کی ہے۔انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار انہیں ہوسٹ کے روپ میں بھی پسندکریں گے۔

مزید :

کلچر -