سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا، شوبز شخصیات

 سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا، شوبز شخصیات

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔اس وقت فنکاراور سیاستدان اور صحافی سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں۔ فنکار بیگو لایؤ،فیس بک،سٹیم کار،ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بے حد مصروف نظر آتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے یو ٹیوب چینلز بنائے ہیں جن میں بہت کم فنکاروں کے یوٹیوب چینلز پروفیشنل انداز میں چلائے جارہے ہیں جبکہ باقی بس اپنا شوق پورا کررہے ہیں۔اس وقت جن فنکاروں اور دیگر شوبز شخصیات نے یو ٹیوب چینلز بنا رکھے ہیں ان میں اداکار وگلوکار جنید خان،جویریہ سعود،یاسرحسین،اقراء عزیز،یشما گل،قیصر پیاء،میگھا،ماہ نور،گڈوکمال،ڈاکٹر اجمل ملک،گلفام،منیر خان،حمزہ علی عباسی،گلوکارہ گلاب،نرگس،شاہد خان،مختار چن، وکی کوڈوحرا پرویز،ایس ایم طارق،علی ظفر،رائٹراشفاق کاظمی،ڈائریکٹرامین اقبال،ندا چوہدری،گلوکار علی شفقت،سہراب افگن،ظفر عباس کھچی،کریم خان،صومیہ خان،کامیڈین غفار لہری اور غزل شاہ کے نام نمایاں ہیں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ جس انداز سے سوشل میڈیا نے ترقی کی ہے وہ دن دور نہیں جب سوشل میڈیا سب سے زیادہ اہمیت اختیار کرجائے گا۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،اسلم پھلروان،روینہ خان،حمیرا،عروج،عینی رباب،پریسہ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے اور لوگوں کی دلچسپی سوشل میڈیا میں دن بدن بڑھ رہی ہے۔یو ٹیوب چینلز تو بہت سارے فنکاروں نے بنا لیا ہے مگر اس کو پیشہ وارانہ انداز میں چلانا ہی اصل بات ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ فنکاروں کی طرح دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی یو ٹیوب چینلز بنائے ہیں ان میں شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کے چینلز عوام کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مزید :

کلچر -