گلوکارہ نرمل شاہ کی رہائش گاہ  پرآج مجلس ہوگی

  گلوکارہ نرمل شاہ کی رہائش گاہ  پرآج مجلس ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ نرمل شاہ آج 13 محرم کو اپنی رہائش گاہ پر مجلس کروائینگی اس موقع پر وہ زیارت بھی نکالیں گی اور شرکاء کے لیئے نیاز و لنگر کا اہتمام بھی کریں گی۔ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے نرمل شاہ کا کہنا تھا کہ اہل بیت کی محبت کے بغیر ہماری زندگی کسی کام کی نہیں ہمیں ان کی تعلیمات اور محبت کے ساتھ اپنی زندگی بسرکرنی ہوگی۔

نرمل شاہ نے مزید کہاکہ وہ ہر سال 13 محرم کو اپنی رہائش گاہ پر مجلس،زیارت اور نیاز کا اہتمام کرتی ہیں جس میں بہت سارے لوگ شرکت کرتے ہیں اور اہل بیت سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -