محنت سے کام کر رہی ہوں آنے والا کل میرا ہو گا،نیناں 

محنت سے کام کر رہی ہوں آنے والا کل میرا ہو گا،نیناں 

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نیناں نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ و ماڈل نیناں نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں۔

مزید :

کلچر -