ڈرامہ”سیاں جادوگر“ 4 ستمبرسے شالیمار تھیٹر میں شروع ہو گا
لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں 4 ستمبرسے مہک نور کا ڈرامہ”سیاں جادوگر“ شروع ہو گا۔اس ڈرامے کے مصنف و ہدائتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جبکہ پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔”سیاں جادوگر“ کی کاسٹ میں مہک نور، آفرین پری،دیدار ملتانی،سارہ چوہدری، سمیراچوہدری،مختارچن،سرفرازوکی،وسیم پنوں، اسدمکھڑا، شجرعباس،عقیل حیدر،سلام پنچھی، عامر عطاء اورکاشف چن شامل ہیں۔
سٹیج ڈرامہ ”سیاں جادوگر“میں نمایاں کردار ادا کرنے والی مہک نور نے بتایاکہ محرم الحرام کے بعد شوبز سرگرمیوں کا آغاز ہوچکاہے اور تمام اداکار جو کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں مقید ہوچکے تھے ایک مرتبہ پھر فارم میں آچکے ہیں۔ڈاکٹر اجمل ملک نے مذید کہاکہ عوام بھی شوبز سرگرمیوں کے لئے منتظر تھی انہیں ہم بہترین تفریح سے محظوظ کریں گے اور بہترین اصلاحی فیملی ڈرامہ لے کر آتے رہیں گے۔
طلعت حسین نے تنقید کرنے والوں کو لاجواب کر دیا