شوبز ورلڈمیں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،اداکارو ماڈل انیس حیدر

شوبز ورلڈمیں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،اداکارو ماڈل انیس حیدر

  

لاہور(فلم رپورٹر) شوبز ورلڈمیں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،فنکار کو اپنی صلاحتیں دیکھانا پڑتی ہیں ورنہ ناکامی کے سوال کچھ ہاتھ نہیں آتاہے۔ان خیالات کا اظہار معروف اداکارو ماڈل انیس حیدر نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔انیس حیدرنے کہاکہ میں نے کبھی بھی شارٹ کٹ کا سہارا نہیں لیا ہمیشہ اپنی پرفارمنس اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنی پہچان بنائی ہے یہی وجہ ہے کہ ہرپراجیکٹ میں میری پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے۔مجھے اس شعبہ میں پروموٹ کرنے کا سہرا ہمارے ملک کی نامور پروموٹر اور سیونتھ سکائی کی ہیڈ آف پروڈکشنز مہر النساء مستقیم کے سر ہے۔

مہر النساء مستقیم نے جس طرح میری رہنمائی کی ہے اس کیلئے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکر گذار ہوں۔انہوں نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ  ان دنوں مختلف ڈراموں،فلموں اور کمرشلزمیں کام کررہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شارٹ کٹ کے چکر میں نئے اداکار اپنا مستقبل تباہ کر بیٹھتے ہیں اور رنگین خواب دکھانے والوں کے نرغے میں بری طرح سے پھنس کر قصہ پارینہ بن جاتے ہیں۔

مزید :

کلچر -