زرعی یونیورسٹی:281طلبہ میں احساس سکالر شپ کے چیک تقسیم  

زرعی یونیورسٹی:281طلبہ میں احساس سکالر شپ کے چیک تقسیم  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف  رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہائیر ایجو کیشن کمیشن اور وزیر اعظم پاکستان سکالرشپ احساس پرو گرام برائے انڈر گریجو ایٹ کے تحت طلباء و طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر شفیق پتافی، سینئروائس پریذیڈنٹ ملتان چیمبر آف کامرس مس رومانیہ تنویر شیخ اور ڈاکٹر سلمان مبارک تھے۔ تقریب میں 281طلباء و (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
طالبات میں 2کروڑ 64لاکھ 39ہزار روپے کی سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے گئے۔ اس پروگرام کے تحت زرعی جامعہ کے انڈر گریجوایٹ پروگرام کے ہر سمسٹر میں سے سلیکٹ کئے گئے طلباء  و طالبات کی مکمل ڈگری کی ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی اور اس کے علاوہ ہونہارطلباوطالبات کو وظیفے بھی دیے جائینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ اس سکالر شپ کی وجہ سے مستحق طلباوطالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئیگی اور وہ بخوبی اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے شروع کئے گئے احساس پرو گرام کے ذریعے مستحق لوگوں کو مدد مل رہی ہے۔ ڈاکٹر شفیق پتافی، سینئر وائس پریزیڈنٹ ملتان چیمبر آف کامرس مس رومانیہ تنویر شیخ اور ڈاکٹر سلمان مبارک نے کہاکہ سکالر شپ کی مددسے اگر مسقبل میں طلباء و طالبات کامیاب ہوں گے تو اس رقم کو دینے کا مقصد پورا ہو جائے گا۔ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر کاشف رزاق، مس سومیہ امبرین سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجودتھی۔
تقسیم