حکومت ڈالر کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے‘ شیخ احسن رشید
ملتان(پ ر) معروف صنعت کار اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز‘ویز واش شیخ احسن رشید نے کہا کہ ہے کہ ڈالر کاریٹ بڑھنا قابل تشویش ہے۔ اس سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔ ایک طرف تو حکومت کہہ رہی ہے کہ جولائی کے مہینے میں پاکستان کو باہر سے ریکارڈ ترسیلات زر حاصل ہوا ہے لیکن دوسری طرف ڈالر کی قیمت بڑھتی جارہی ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جب ریکارڈ ترسیلات موصول ہورہی ہیں اور وہ بھی ڈالرز میں تو پھر ڈالر کی(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
قیمت بڑھنی نہیں بلکہ کم ہونی چاہئے۔اس سے عام آدمی کو اثرات ملنے چاہئیں لیکن ترسیلات زر زیادہ آنے کے باوجود کوئی ریلیف نہیں ہے۔ ڈالر 155سے یکدم 170تک چلا گیا تو مہنگائی بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ڈالرکو نیچے لانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مہنگائی میں کمی ہوسکے اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔ شیخ احسن رشید نے کہا کہ موڈیز ایک ریٹنگ ایجنسی ہے جوکہ ملکوں کی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری دیکھ کر وہاں کے کاروباری حالات بتاتی ہے۔ یہاں بات ہوتی ہے کہ موڈیز پاکستان کے حالات کو ٹھیک بتارہا ہے تو موڈیز سٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ دیکھ کر سرمایہ کاروں کو حالات بتاتی ہے۔حالانکہ عام آدمی کا سٹاک ایکسچینج کے اتار چڑھاؤ سے کوئی فرق نہیں پڑتا انہیں تو فرق اشیائے خوردونوش کے بڑھنے اور گھٹنے سے پڑتا ہے تو حکومت کو چاہئے کہ وہ چینی‘ آٹا‘ گیس اور بجلی کو سستا کرے تاکہ عام آدمی کی زندگی آسان ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ سٹاک ایکسچینج میں لگانے کی بجائے پاکستان میں ہی کسی کاروبار میں لگایاجائے سرمایہ کاری کی جائے تاکہ لوگوں کو روزگار میسرہو۔ صنعت کا پہیہ چلے مختلف اقسام کی اشیا یہاں پر تیار ہوں ہمیں باہر سے اشیا منگوانے کی ضرورت نہ پڑے۔
شیخ احسن رشید