ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان  سعیداللہ مغل کی ترقی‘ چارج چھوڑنے  سے قبل ساتھیوں‘ وکلاء سے الوداعی ملاقاتیں   راؤ محمد سلیم فرائض ادائیگی کے لئے تیار

       ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان  سعیداللہ مغل کی ترقی‘ چارج چھوڑنے  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل جوڈیشری تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یارخان (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
نے اپنے عہدے کاچارج چھوڑدیا۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سعید اللہ مغل کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عہدہ پر ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل جوڈیشری تعینات کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے‘ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سعید اللہ مغل نے اپنے عہدے کاچارج چھوڑنے سے قبل ساتھی ججز‘ وکلاء سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔ اس موقع پر ساتھی ججز اور وکلاء تنظیموں نے انہیں عہدے پر ترقی دیئے جانے پر مبارک باد پیش کی۔ جبکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے بینکنگ کورٹ ملتان میں تعینات راؤ محمدسلیم کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج رحیم یارخان تعینات کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے‘ نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راؤ محمدسلیم آج رحیم یارخان پہنچ کر اپنے عہدے چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی سرانجام دیں گے۔
تیار