ابو ظہبی کالونی رحیم یار خان: واٹر سپلائی معطل‘ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پینے کے پانی پر سیاست بند کی جائے، ابوظہی کالونی نمبر1کی واٹر سپلائی معطل ہوچکی ہے (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
‘400گھروں کی آبادی بوند بوندکو ترس گئی،ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنوٹس لیں ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری خیام کاظم وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ابوظہی کالونی نمبر1 کی واٹر سپلائی کے لئے لگائی جانے والی موٹروں کا بل عرصہ دراز سے بلدیہ ادا کرتی آرہی تھی،ناگزیروجوہات کی بناپر پچھلے8 ماہ سے بلدیہ بل ادا نہ ہونے پر بجلی کا بل 2لاکھ 25ہزارتک جا پہنچا جس پر واپڈا والوں نے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا اورپانی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی علاقہ کے معززین نے ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اورایم پی اے چوہدری محمد شفیق سے مسئلہ حل کروانے کے لئے کہا مگر ان کی طرف سے صرف ٹال مٹول سے کام لیا گیا،چوہدری خیام کاظم وڑائچ نے کہا کہ واٹر سپلائی معطل ہونے سے علاقہ مکین دوردراز سے پانی لانے کے لئے دھکے کھا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ایم این اے چوہدری جاوید اقبال ورائچ کی جانب سے ا بوظہبی کالونی کے نزیک کچی آباد ی کے لئے اس واٹرسپلائی سے کنکشن دینے کے لئے کام شروع کیا گیا ہے کیونکہ کچی آبادی ان کے ووٹرز ہیں جس کی وجہ سے کالونی کی واٹرسپلائی کا مسئلہ حل کرانے میں تاخیر سے کام لیا جا رہا ہے حالانکہ نئی واٹرسپلائی لائن کے خلاف کالونی والوں نے عدالت سے حکم امتناعی بھی لے رکھا ہے چوہدری خیام کاظم وڑائچ نے ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اضافہ