عاصم سلیم باجوہ کی پاکستان کیلئے خدمات  لائق تحسین‘ سازشی عناصر کبھی کامیاب  نہیں ہونگے‘چوہدری ظفر اقبال وڑائچ

 عاصم سلیم باجوہ کی پاکستان کیلئے خدمات  لائق تحسین‘ سازشی عناصر کبھی ...

  

 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر وسابق وفاقی وزیرمملکت امورداخلہ چوہدری (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

ظفراقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ پاکستان کا قابل فخر سپوت ہے ان پر الزام لگانا انتہائی غلط ہے،وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کے دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگے انکے خاندان کی اس خطہ کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انکے والد ڈاکٹر محمدسلیم باجوہ اپنے وقت کے ایک مشہور ومعروف ڈاکٹر تھے تاریخ گواہ ہے کہ وہ غریبوں کا مفت علاج کیا کرتے تھے انہیں دوران سفر ٹرین میں شہید کیا گیا۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہاکہ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات ہیں اوروہ پاک فوج میں مختلف عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیتے رہے جن کو دیکھتے ہوئے حکومت نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے منصوبے سی پیک کا سربراہ بنایا جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کا بڑا کردار ہے۔ تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والے اس منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے ملک دشمن عناصر اورسازشی ٹولہ بین الاقوامی سطح پر ان کے خلاف بے بنیاد اورناکام پروپیگنڈا کرنے لگا ہے دراصل یہ لوگ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کو دیکھنا نہیں چاہتے، عوام ان افواہوں اورجھوٹے پروپیگنڈے پر کان مت دھریں۔چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہاکہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں اورسازشی عناصر کے اس پروپیگنڈا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ پاکستان کا قابل فخر سپوت ہے ان کے بھائی ڈاکٹرطالوت سلیم باجوہ، ڈاکٹر تنویر سلیم باجوہ آج بھی کلیدی عہدوں پرکام کررہے ہیں۔

ظفر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -