حاضری ایشو: نشتر ہسپتال میں  کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ملازمین  سے ناروا سلوک‘ متاثرین سراپا احتجاج

         حاضری ایشو: نشتر ہسپتال میں  کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ملازمین  سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے دوران (بقیہ نمبر39صفحہ 7پر)
مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے نشتر ہسپتال میں 44 ورکروں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا۔جن کو  تنخواہیں تو دی جارہی ہیں۔مگر آئے روز انکے تنگ کیا جاتا ہے۔نشتر ہسپتال کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ورکروں نے الزام لگایا ہے کہ انکی تنخواہوں سے نشتر کے شعبہ نرسنگ کی سپرنٹینڈنٹ اور کلرک محسن جان بوجھ کر غیر حاضری کو جواز بناکر کٹوتی کر رہے ہیں۔جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ورکروں کا کہنا ہے کہ غیر حاضری کا ایشو آئے روز بنانا بالکل غلط ہے۔تمام ورکرز ڈیوٹی کے وقت حاضر رہتے ہیں۔ ذرائع کے مزید مطابق ورکروں کو محسن نامی کلرک اور اسسٹنٹ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ بھی بلاوجہ پریشان کرتی ہے۔جس پر ورکروں نے نشتر ہسپتال کے اعلی حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے مذکورہ صورت حال پر نوٹس اور کنٹریکٹ کو ریگولر سروس میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
احتجاج