5 سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ  کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی

5 سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ  کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر (بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)
دو ملتان کے جج مسعود ارشد نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ کے خلاف کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ سماعت کے دوران بچے کا نشتر ہسپتال میں ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان چلایا گیا اور آئندہ سماعت پر ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والے گواہ کو عدالت نے طلب کرلیا جبکہ ملزمہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی میں پانچ سالہ بچے منتطر پر جائیداد کے تنازعہ پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں  اقدام قتل، قتل اور تیزاب گردی کی دفعات کے تحت درج ہوا۔ پولیس نے تفتیش کرنے کے بعد بچے کی رشتہ دار ملزمہ شمیم کو گرفتار کیا۔ ملزمہ کو جسمانی کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔تاہم بچہ دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دوران علاج جانبحق ہوگیا۔ گواہوں اور ملزمہ کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والے گواہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا ہے۔
ملتوی