4 ستمبر کو حجاب کا عالمی دن‘ تیاریاں شروع

   4 ستمبر کو حجاب کا عالمی دن‘ تیاریاں شروع

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”حجاب کا عالمی دن“ 4 ستمبر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے(بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

 گا،اس موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں حجاب کی اہمیت، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی،حجاب ڈے کی بنیاد فرانس میں حجاب کے خلاف پابندیاں بنیں،فرانس میں مسلم خواتین کے برقع اوڑھنے پر تنازعات پیدا ہونے کے بعد اپریل میں ہیملٹن کی مشہور میک ماسٹر یونیورسٹی میں کچھ مسلم و غیر مسلم طلبہ نے حجاب ڈے منایا، کچھ عرصے بعد یہ دن فرانس میں قومی سطح پر منایا جانے لگا، کچھ عرصہ بعد کینیڈا میں بھی اس دن کو منایا جانے لگا،مذکورہ دن 4 ستمبر 2004ء سے اس فیصلے کے خلاف منایا جاتا ہے جب فرانس میں حجا ب پر پابندی کا قانون منظور ہوا۔ اس موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیا جائے گا کہ حجاب اسلام کا عطا کردہ معیار عزت و عظمت، حکم خدا وندی اور مسلمان خواتین کیلئے فخر اور وقار کی علامت ہے،فرانس اور کینیڈا کے بعد اب 4 ستمبر کو عالمی سطح پر حجاب کا دن منایا جاتا ہے واضع رہے کہ دنیا کے بعض ممالک میں یہ دن 1 فروری کو بھی منایا جاتا ہے،

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -