انصاف فراہمی کیلئے دیہاتوں میں لیگل کلینک قائم کرنیکا فیصلہ

   انصاف فراہمی کیلئے دیہاتوں میں لیگل کلینک قائم کرنیکا فیصلہ

  

ملتان (اے پی پی)انصاف کی فراہمی کے اداروں تک عام آدمی کی رسائی،معلومات اورآگاہی فراہم کرنے کے لئے غیرسرکاری تنظیم ایس پی اونے محکمہ انسانی حقوق حکومت پنجاب کے تعاون سے مختلف دیہات میں لیگل کلینک قائم کرنے کافیصلہ کیاہے۔ان کلینکس (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

پرلوگوں کو انصاف کے اداروں تک رسائی کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔یہ پروگرام خانیوال اورمظفرگڑھ کی نو،نویونین کونسلوں میں شروع کیاجارہاہے۔اس حوالے سے ضلعی سطح پربااختیارگروپ قائم کئے جائیں گے اورصوبائی سطح پریہ فورم پالیسیوں کو بہتربنانے کے حوالے سے کام کرے گا۔ابتدائی طورپرایک تربیتی پروگرام کاآغازکیاجارہاہے جس میں خانیوال اورمظفرگڑھ کی دیہی یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اورمردحضرات کوآگاہی فراہم کی جائے گی۔دونوں اضلاع کے لئے ٹرینرزکاانتخاب بھی ملتان سے کیاگیاہے۔ایس پی اوکے ریجنل کوارڈینیٹرشاہنواز خان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس پروگرام کے تحت خواتین میں یہ شعور اجاگرکیاجائے گاکہ اگرانہیں کسی حق سے محروم کیاجاتاہے،وراثت میں حصہ نہیں دیاجاتا،حق مہر یادیگرمعاملات میں حق تلفی ہوتی ہے یادوسری شادی کی صورت میں شوہر انہیں جائز حقوق سے محروم کرتاہے تووہ اس حق کے حصول کے لئے کہاں اورکیسے رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس تربیتی پروگرام کے نتیجے میں جو سفارشات سامنے آئیں گی ان کی روشنی میں اراکین اسمبلی کی مددسے متعلقہ قانون سازی میں بہتری لائی جائے گی۔

لیگل کلینک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -