گوداموں پر چھاپے‘ تاجر مشتعل‘ غلہ منڈی میں کسٹم حکام کیخلاف مظاہرہ 

گوداموں پر چھاپے‘ تاجر مشتعل‘ غلہ منڈی میں کسٹم حکام کیخلاف مظاہرہ 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ کسٹمز حکام کی اجازت کے بغیر مال تاجروں کے گوداموں میں نہیں آتا اپنی اداؤں پر غور کریں اور 50کروڑ کا مال جہاں سے نکلتا ہے وہاں جا کر ریڈ کریں 5لاکھ والوں کو بلاجواز تنگ(بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

 نہ کریں تاجر برادری اپنے کاروباری حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشاہد ٹریڈ سنٹر غلہ منڈی میں کسٹم حکام کے گوداموں پر بلاجواز چھاپوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تاجروں نے کسٹم گردی کے خلاف نعرے لگائے اور تاجر اتحاد کے حق میں نعرے بازی کی خواجہ شفیق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام کے منہ کو حرام لگا ہوا ہے تاجر برادری پہلے ہی چار ماہ کے لاک ڈاؤن سے تباہ و برباد ہوچکے ہیں اور موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے گوداموں میں مال براہ راست نہیں آتا کنٹینرز کے زریعے آتا ہے اور تاجر وہاں سے وصول کرتے ہیں اسمگلنگ روکنے کے لیے جڑ سے پکڑیں اور قانون کے مطابق رات کو چوروں ڈاکوؤں کی طرح گوداموں پر مالکان کو خلاف قانون اطلاع دئیے بغیر تالے توڑ کر مال قبضہ میں لینا کہاں کا قانون ہے جبکہ قانون کہتا ہے کہ چھاپہ سے قبل مالک کو آگاہ کرکے گودام کی اس کی موجودگی میں چیکنگ کریں اور مال قبضہ میں لینے سے قبل اس کی لسٹ مالک کو دینے کے پابند ہیں جبکہ ایسا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ تاجر متحد رہیں ہم کسٹم اہلکاروں کو اپنی اجازت کے بغیر گودام کے تالوں کو ہاتھ نہیں لگانے دیں گے ہم اپنے مفادات کے لیے جان پر کھیل جائیں گے ملتان کے تاجر زندہ ہیں اور اپنے حق کے لیے لڑنا جانتے ہیں صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ضلع ملتان شیخ طاہر امجد،سٹی چیئرمین احتشام الحق،صدر شہر ظفر اقبال صدیقی،جنوبی پنجاب کے چیئرمین مرزا اعجاز علی،شیخ فیصل سعید،سہیل یونس،چیئرمین سپریم کونسل غلہ منڈی حاجی شاہد عالم قریشی،حاجی اصغر اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام مال گوداموں تک پہنچنے سے پہلے کیوں نہیں پکڑتے ٹرک والوں سے پیسے لے کر انہیں چھوڑ دیتے ہیں اور انہی کی نشاندہی پر گوداموں پر چھاپے مارتے ہیں اور اگر ایک ہزار بوری اٹھا تے ہیں تو صبح دفتر جائیں تو وہ 500ہو جاتی ہیں تاجر دفاتر کے چکر لگاتے رہتے ہیں اور ہمارا مال غائب کر دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام اپنا قبلہ درست کر لیں وگرنہ تاجر انہیں مارکیٹوں میں نہیں گھسنے دیں گے مظاہرہ سے خواجہ محمد فاروق،حاجی توصیف احمد،شیخ نوید،ملک عبدالستار،حاجی محمد ایوب نے بھی خطاب کیا ہے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -