جتوئی میں 14 سالہ بچے پر فائرنگ‘ ندیم  قریشی‘ باسط سلطان بخاری کی متاثرہ زین  سے ملاقات‘ ورثا کو تعاون کی یقین دہانی

 جتوئی میں 14 سالہ بچے پر فائرنگ‘ ندیم  قریشی‘ باسط سلطان بخاری کی متاثرہ ...

  

 ملتان+ جتوئی (نیوز رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے نشتر ملتان میں جا کر مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں بدفعلی سے انکار پر فائرنگ کا نشانہ بننے والے زخمی بچے اور اسکے والد سے ملاقات کی اور اس (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

المناک واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اور حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس موقع پر زخمی بچے کی علاج معالجے کیلئے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی نے ظلم کا نشانہ بننے والے بچے اور اس کے لواحقین کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کیساتھ  اپنی جیب سے مالی معاونت بھی کی۔ ترجمان حکومت پنجاب ندیم قریشی نے اس موقع پر اپنے خرچے پر دو وکلاء کی خدمات متاثرہ بچے کو فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ بیٹ میر ہزار خان میں جن سفاک اور بااثر ملزموں نے بدفعلی سے انکار پر بچے کوفائر کرکے زخمی کیا تھا ان ظالموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں ہر صورت نشان عبرت بنائیں گے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ وہ اس کیس کی پیروی خود کر رہے ہیں اور ملزمان کی سزاتک کرتے رہیں گے۔ گزشتہ روز ایم این اے سید باسط سلطان بخاری نے بستی اللہ بخش کے رہائشی غریب محنت کش احسان قریشی کے بدقماش نوجوانوں کے ہاتھوں بدفعلی کے شکار 14 سالہ بیٹے زین کی نشتر میں عیادت کی انہوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بااثر ملزمان قانونی کارروائی سے بچ نہیں سکتے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -