2افراد قتل‘کرنٹ لگنے سے تین ہلاکتیں‘حادثات میں دوجاں بحق

2افراد قتل‘کرنٹ لگنے سے تین ہلاکتیں‘حادثات میں دوجاں بحق

  

میاں چنوں، محسنوال، عبدالحکیم،وہوا،کوٹ ادو،خانیوال، مظفرگڑھ،بٹہ کوٹ، اڈاجھلارمدینہ،بارہ میل(نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر،نامہ نگار، سٹی رپورٹر)تھانہ تلمبہ کی حدود میں دیوار بنانے کے تنازعہ پر  ایک شخص قتل. دوسرا شدید زخمی مقدمہ درج.  تفصیل کے (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

مطا بق میاں چنوں  کے نواحی علاقہ بستی شاہ محمد کے قریب گزشتہ رات ملز مان نے موٹر سائیکل پر سوار ساجد اور ریاض پر چھریوں اور فائر مار کرساجد کو قتل  اور ریاض شدید زخمی کر دیا تھا تھانہ تلمبہ پولیس نے 6 نامزد ایک نامعلوم ملزمان کے خلاف بجرم 302 کے تحت مقدمہ درج.لیاملزمان میں عقیل بادشاہ.محمد عمران. ظفر. عرفان. اظہر. شہباز. ایک نامعلوم شامل ہے. ملزمان کی فائرنگ اور چھریوں سے ایک نوجوان کو قتل اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا.ادھر گھریلو لڑائی پر سالے نے اینٹیں مار کر اپنے بہنوئی کو قتل کر ڈالا تفصیل کے مطابق وہوا کے وارڈ  دربھی کے رہائشی توقیر احمد ولد عبد المجید خوجہ کی شادی وٹہ سٹہ کے تحت اپنے چچا عبدالحمید خوجہ کی لڑکی سے چند سال قبل ہوئی وقوعہ کے وقت توقیر احمد اپنے سالے جہانگیر احمد ولد عبدالحمید خوجہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ ان دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر جہانگیر احمد نے اپنے بہنوئی توقیر احمد کو اینٹ دیماریں جس سے توقیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر وہوا منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جبکہ بیک کرتے ہوئے ٹینکر موٹر سائیکل سوار پر چڑھ گیا، موٹر سائیکل سوارموقع پر جاں بحق، ورثاء نے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے کاروائی اور پوسٹمارٹم سے انکار کردیا،پولیس نے ٹینکر اور موٹر سائیکل کو قبضہ میں لیکر نامعلوم ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع کچہ پتل کا رہائشی یوسف رند گزشتہ روز تونسہ موڑ سے ریلوے پھاٹک کے قریب موجود تھا کہ اسی اثناء میں آئل ٹینکر نمبری706ٹی ایم ای جس میں گیس بھری ہوئی تھی نے بیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پر چڑھ گیا،جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار یوسف رند موقع پر جاں بحق ہوگیا،اطلاع پر پولیس صدر موقع پر پہنچ گئی،پولیس کو دیکھتے ہی نامعلوم ٹینکر ڈرائیور ٹینکر موقع پر چھوڑ کر فرارہوگیا،پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے جانے کی کوشش کی جس پر ورثاء نے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے کاروائی اور پوسٹمارٹم سے انکار کردیا،پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے ٹینکر اور موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ نمبر84/20زیر دفعہ337-322جی درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں  موٹر وے ایم فور پر ٹرالر اور مزدا میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی۔تفصیل کے مطابق موٹر وے ایم فورمخدومپور انٹر چینچ پر ٹرالر اور مزدا میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو1122نے زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئی ہے۔ دریں اثناء بجلی کا کرنٹ لگنے سے 3 بچوں کا باپ جاں بحق ہو گیا, خان گڑھ شہر کا رہائشی فرزند عرف پن شیخ منگل کی علی الصبح اپنے بھانہ پر موہری والہ گیا,جہاں بجلی کی تار نکالتے ہوئے اسے کرنٹ لگا اور وہ تار سے چمٹ گیا. جس سے موقع پر ہی وہ جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ  چوپڑہٹہ میں واپڈا کی غفلت دس سالہ سویرا بی بی کرنٹ لگنے سے جاں بحق عوام سراپا احتجاج واپڈا کے افسران بھی موقع پر پہنچ گے لائن مین کو معطل کر دیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہہ واپڈا والوں نے تیس ہزار لے کر نیا کھمبا نہیں لگایا عوام کا ڈی پی او سے انصاف کی اپیل۔جبکہ  نواحی چک مہر حشمت سر گانہ موضع کنڈ سر گانہ کا رہائشی حسنین عبا س گھر میں بجلی کی تاروں ککی مر مت کے دوران ننگی تا ر چھو جانے سے موقع پر خالق حقیقی سے جاملا۔ 

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -