حکومتی مشیر‘ وزیر صوبوں میں نفرت کا بیج بو رہے ہیں‘ افتخار خان 

      حکومتی مشیر‘ وزیر صوبوں میں نفرت کا بیج بو رہے ہیں‘ افتخار خان 

  

خان گڑھ(نما ئندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے پر وزیراعظم سمیت کابینہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت سے بغض رکھے ہوئے ہے جو قابل مذمت امر ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب 2010 میں پیپلزپارٹی اقتدار میں تھی اور بلاتفریق متاثرین کی امداد کی مگر آج پی ٹی آئی کے وزیراطلاعات کہتے ہیں کہ اگر ہمارے پاس فنڈز ہوں بھی سہی تو سندھ حکومت کو نہیں دیں گے یہ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

بیان  حسد اور آمریت پر مبنی ہے انہوں نیکہا کہ پی ٹی آئی پر چور دروازے سے اقتدار پر آنے کی چھاپ ہے جبکہ سندھ حکومت عوام کے مینڈیٹ سے برسراقتدار میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے نالائق مشیر اور وزیر صوبوں میں نفرت کا بیج بو رہے ہیں قدرتی آفات بارشوں پر سندھ حکومت نے وفاق سے 10 ارب روپے حق مانگا تو کابینہ کے ارکان آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے چیخ و پکار شروع کررکھی ہے حکمرانوں کا اندر صاف نہیں بلکہ میل سے بھرا ہوا ہے قدرتی آفات پر بھی سیاست شروع کررکھی ہے حالانکہ صدر پاکستان ' 14 ایم این اے' 22 ایم پی ایز' گورنر اور اتحادی جماعت حکمران جماعت کے ہیں مگر اس کے باوجود بھی عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جا رہا جو کہ افسوسناک امر ہے انہوں نیکہا کہ حکمران توبہ تائب ہوں اور عوام کی دکھ کی اس گھڑی انکا ساتھ دیں نہ کہ انکا مذاق اڑائیں انہوں نے کہا کہ نااہل وزیراعظم اور انکی نالائق ٹیم کو عالمی ادارے واچ کررہے ہیں اور یہ ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں عوام ان کی نااہلی کی سزا مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے اور سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار دوسالوں کے اندرحکومت کے جانے کیلئے عوام نوافل ادا کر رہے ہیں۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -