نامعلوم افراد کا مشیر وزیراعلیٰ جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر حملہ 

نامعلوم افراد کا مشیر وزیراعلیٰ جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر حملہ 

  

  ملتان (وقائع نگار ) شاہ رکن عالم کے علاقے میں مشیر وزیر اعلی پنجاب جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی،علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ اطلاع پر ایس پی و ڈی ایس پی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

سمیت مقامی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلئے گئے‘ پولیس نے قانونی کاروائی کے ساتھ ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ٹی چوک کے قریب مشیر وزیر اعلی پنجاب ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر گزشتہ شب تقریبا سوا آٹھ بجے نامعلوم افراد آئے۔جنہوں نے آتے ہی ڈیرے کی بیرونی گیٹ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ذرائع کے مطابق ملزمان ڈیرے کے اندر بھی گھس آئے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مگر نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ایس پی گل گشت.ڈی ایس پی سرکل نیو ملتان شہزاد منظور۔ایس ایچ او شاہ رکن عالم سمیت دیگر نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے موقع واردات پر سے تقریبا بارہ سے زائد گولیوں کے خول برآمد کیئے۔اندھا دھند فائرنگ سے اردگرد کے رہائش پذیر افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا‘لوگ سہم گئے جبکہ پولیس نے قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔دوسری جانب ایم پی اے جاوید اختر انصاری کا کہنا ہے کہ آصف نامی شخص نے ڈیرے پر فائرنگ کی‘ آصف جرائم پیشہ عناصر کا سرغنہ ہے اس سے قبل بھی مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں آصف کو مخالف لوگ بھی میرے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ دریں اثناء ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید انصاری کے ڈیرے کے باہر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کرنے کا معاملہ.سی پی او ملتان محمد حسن رضا خان وقوعہ کی اطلاع پر بروقت موقع پر پہنچ گئے۔اور انہوں  نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے  کچھ دیر قبل تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید انصاری کے ڈیرے کے باہر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جبکہ اطلاع کے مطابق 1 شخص نے ڈیرے کے اندر جا کر فائرنگ کی۔وقوعہ کے متعلق تحقیقات جاری ہیں 

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -