مسلح افراد کی فائرنگ‘ غنڈہ عناصر جلد  اپنے کیفر کردار کو پہنچیں گے‘ وقاص انصاری

مسلح افراد کی فائرنگ‘ غنڈہ عناصر جلد  اپنے کیفر کردار کو پہنچیں گے‘ وقاص ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) مشیر وزیرآعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کے ڈیرہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے حاجی جاوید اختر انصاری کے قریبی ذرائع کے مطابق 8 سے 10 مسلح  افراد نے شاہ رکن عالم کالونی میں واقع ڈیرے کے اندر داخل ہوکر فائرنگ کی تاہم ڈیرے میں کسی کے موجود نہ ہونے پر مسلح افراد بیرونی گیٹ پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں ذرائع نے بتایا 9 محرم کی رات کو بھی چند غنڈہ عناصر نے دہلی گیٹ چوک پر ہمارے ساتھیوں پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا گذشتہ روز مسلح افراد کا ڈیرے پر حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے حاجی جاوید اختر انصاری کے صاحبزادے وقاص انصاری نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افراد نے ڈیرے کے اندر اور بیرونی گیٹ پر فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور غنڈہ عناصر جلد اپنے کیفر کردار کو پہنچیں گے۔

وقاص انصاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -